15اکتوبر سے مشین ریڈ ایبل کی جگہ ای پاسپورٹس جاری ہونگے

15اکتوبر سے مشین ریڈ ایبل کی جگہ ای پاسپورٹس جاری ہونگے

پاسپورٹ دفاتر کے حکام کو سرکلر جاری ،بیرون ملک مشنز کو بھی عملدرآمد کی ہدایت

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے 15 اکتوبر سے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کی جگہ صرف ای پاسپورٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،تفصیلات کے مطابق 15اکتوبر 2026ء سے قبل نئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کا اجرا جاری رہے گا جبکہ پاسپورٹس کی مدت کے اختتام پر تجدیدنہیں کی جائے گی ، اس حوالے سے جاری سرکلر میں فیصلے سے پاکستان بھر کے پاسپورٹ دفاتر کے حکام کوآگاہ کر دیا گیا جبکہ بیرونِ ملک پاکستانی مشنز سے متعلقہ عملے کو احکامات پر سختی سے عملدرآمدکی ہدایت کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...