پولیس لانچر سے نکلنے والے ’’سپائیڈر مین‘‘ جیسے جال سے لیس

پولیس لانچر سے نکلنے والے ’’سپائیڈر مین‘‘ جیسے جال سے لیس

نیٹ لانچر غیر مہلک ہتھیار،کسی بھی ملزم کو زخمی کئے بغیر گرفتار کیا جا سکے گا جال ہدف کے قریب پہنچ کر پھیلتا ،جسم کو لپیٹ کر حرکت میں رکاوٹ ڈالتا ہے

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپائیڈر مین کو فلموں میں اپنے ہاتھ سے جال پھینک کر دشمن کو جکڑتے تو بہت سے لوگوں نے دیکھا ہے ، لیکن اب اسی تصور سے ملتی جلتی ٹیکنالوجی پولیس کے استعمال میں بھی آ گئی ہے ۔ وزیر داخلہ نے مظاہرین کو گرفتار کر نے کیلئے اسلام آباد پولیس کو’’سپائیڈ مین کے جال ‘‘جیسے غیر مہلک ہتھیا ر ’’نیٹ لانچر‘‘سے لیس کر دیا ، امن و عامہ کی صورتحال سے نمٹنے اور ملز موں کی گرفتاری کیلئے فراہم کیا گیا یہ جدید نیٹ لانچر کسی بھی ملزم کو بغیر زخمی کئے قابو کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ نیٹ لانچر ملزموں پر مضبوط جال پھینکتا ہے ،ملزم کی نقل وحرکت فوری رک جاتی ہے اس طرح بغیر گولی چلائے یا جسمانی چوٹ پہنچائے کسی کو حراست میں لینا ممکن ہوگا،یہ لانچر ہنگامی حالت میں انتہائی کارآمد اور پرتشدد مظاہرین یا بھاگتے ہوئے ملزمو ں کو پکڑے کیلئے انتہائی موزوں ہے ، لانچر سے فائر کیا جانے والا خصوصی جال ہدف کے قریب پہنچ کر پھیلتا ہے اور جسم کے گرد لپٹ کر حرکت میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے ، جسکے بعد پولیس اہلکار اسے قابو کر سکتے ہیں ، اسطرح سپائیڈر مین کا خیالی جال اب کسی کو قابو کرنے کیلئے پولیس کے ہاتھ آ چکا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی پولیس پی ٹی آئی کے احتجاج میں پہلی بار نیٹ لانچر کا استعمال کرے گی،پولیس کے مطابق ملزموں کی گرفتاری اور ہنگامی صورتحال میں نیٹ لانچر مؤثر ثابت ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...