پٹرول 1.93، ڈیزل4 روپے 21پیسے فی لٹر سستا
پٹرول کی نئی قیمت 390روپے 12 پیسے ،ڈیزل کی 414روپے 75پیسے فی لٹر مقرر
اسلام آباد(نامہ نگار)حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر کمی کر دی۔ وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 93پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 390روپے 12 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21پیسے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414روپے 75پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments