محفوظ، ماحول دوست بحری نقل و حمل کیلئے پرعزم :صدر /وزیراعظم

محفوظ، ماحول دوست بحری نقل و حمل کیلئے پرعزم :صدر /وزیراعظم

بحری شعبے سے وابستہ ماہرین ، جہازرانوں اور عملے کی غیر معمولی خدمات قابلِ تحسین اقوام عالم کو مشترکہ خوشحال مستقبل کیلئے متبادل بحری ایندھن پر توجہ دینا ہوگی :پیغامات

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، نامہ نگار، نیوز ایجنسیاں )صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیرا عظم محمد شہباز شریف نے عالمی یومِ بحری امور کے موقع پر اپنے پیغامات میں کہا کہ پاکستان محفوظ، ماحول دوست بحری نقل و حمل کیلئے پرعزم ہے ،صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق بحری سلامتی، تحفظ اور ضابطہ کار کو مضبوط بنا رہا ہے جبکہ سمندری جہازرانوں اور بحری عملے کی غیر معمولی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے بحری تعلیم، تربیت، ڈیجیٹل نیوی گیشن، آٹومیشن، نئے ایندھن اور سائبر سکیورٹی پر سرمایہ کاری پر زور دیا ،وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے معیارات اور کنونشنز کا قومی سطح پر نفاذ ترجیح ہے ، حکومت سمارٹ شپنگ، مربوط بندرگاہی نظام، مصنوعی ذہانت، پیش گوئی پر مبنی ٹیکنالوجیز، سائبر سکیورٹی، متبادل ایندھن اور کاربن اخراج میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے ، اقوام عالم کو مشترکہ خوشحال مستقبل کے کیلئے ، متبادل بحری ایندھن، جدید ٹیکنالوجیز کی شمولیت، توانائی کے ذمہ درانہ استعمال اور بحری آلودگی کی روک تھام پر توجہ مرکوز کر نا ہوگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...