پاکستان پوسٹ کا خسارہ 14ارب 81کروڑ سے متجاوز

پاکستان پوسٹ کا خسارہ 14ارب 81کروڑ سے متجاوز

مجموعی آمدن 9ارب 40کروڑ روپے ، اخراجات 24ارب 21کروڑ رہے

 اسلام آباد (ایس ایم زمان) مالی سال 2025-26 میں پاکستان پوسٹ کی مجموعی آمدن 9 ارب 40کروڑ 45لاکھ 80ہزار 85روپے رہی جبکہ اخراجات 24ارب 21کروڑ 81لاکھ 45 ہزار  158روپے ریکارڈ کیے گئے ۔ اس طرح پاکستا ن پوسٹ کو 14 ارب 81 کروڑ 36 لاکھ 87 ہزار 73 روپے کے خالص خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔دستاویز کے مطابق مالی سال 2024-25 میں پاکستان پوسٹ کا خالص خسارہ 19 ارب 29 کروڑ 13 لاکھ 50 ہزار 237 روپے تھا، یوں ایک سال کے دوران خسارے میں تقریباً 4 ارب 47 کروڑ 66 لاکھ روپے یعنی 23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2025-26 میں پاکستان پوسٹ کی مجموعی وصولیاں گزشتہ مالی سال کے 10 ارب 14 کروڑ 56 لاکھ 79 ہزار 760 روپے کے مقابلے میں تقریباً 74 کروڑ 10 لاکھ 99 ہزار 675 روپے کم رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...