چمن :زلزلے کے جھٹکے شدت3 اعشاریہ 8 ریکارڈ
چمن(نامہ نگار )ضلع چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چمن اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ ہوئی ہے۔
جبکہ گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ، زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز چمن کے قریب تھا، جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقہ مکین گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر جمع ہو گئے ۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments