نو جوان اپنا صوبہ مانگنے نکلیں گے
کراچی (آئی این پی )ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ 6 ہفتے بعد شاہراہِ فیصل پر کراچی کے نو جوان اپنا صوبہ مانگنے نکلیں گے ۔
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارے ٹیکسز کا پیسہ شہر کی ترقی کی بجائے وزیراعلیٰ ہاؤس میں پارک ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا حصہ 664 ارب سالانہ بنتا ہے لیکن سندھ کے حکمران 100 ارب کی خیرات بھی نہیں دیتے ،کراچی اب خیرات کے بجائے نئے انتظامی یونٹس صوبوں کی صورت میں اپنا حق لے کر رہے گا۔مصطفی کمال نے کہا کہ 18 سال سے کراچی کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments