دنیا اور دہشتگردی کے درمیان پاکستان مضبوط دیوار :محسن نقوی

دنیا اور دہشتگردی کے درمیان پاکستان مضبوط دیوار :محسن نقوی

امریکی سفیر کی وزیر داخلہ سے ملاقات، تعلقات کے فروغ و سرمایہ کاری پر گفتگو دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے باہمی رابطوں کو مستحکم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دنیا اور دہشت گردی کے درمیان پاکستان ایک مضبوط دیوار ہے ۔ امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال کے تناظر میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر گفتگو ہوئی، جبکہ علاقائی سلامتی کے امور اور پاکستان کی جانب سے امن کے لیے کی جانے والی کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔وفاقی وزیر داخلہ اور امریکی سفیر نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے باہمی رابطوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...