آف لوڈنگ کی وجہ بتانی چاہیےFIAخود ایمبیسی نہ بنے :اسلام آباد ہائیکورٹ

آف  لوڈنگ  کی  وجہ  بتانی  چاہیےFIAخود  ایمبیسی  نہ  بنے  :اسلام  آباد  ہائیکورٹ

دستاویزات جعلی ہوں یااصلی، ایمبیسی نے دیکھ کر ویزاجاری کیا ہوگا:جسٹس ایاز، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سے مکالمہ 122ملازمین برطرفی کیس میں عدالت کو تنخواہیں دینے کی یقین دہانی، تنخواہ ملنے تک مقدمہ نہیں چلاؤں گا:وکیل پی اے آر سی

اسلام آباد (رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کو آف لوڈ کرنے کے خلاف کیس میں درخواست گزار کو ایف آئی اے کی ریویو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ نذیر محمد کی درخواست پر سماعت کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے زنیرہ عدالت میں پیش ہوئیں، جسٹس ایاز شوکت نے کہا آف لوڈنگ کس وجہ سے ہو رہی ہے ؟ آپ کو انہیں باقاعدہ بتانا چاہیے ، بینک سٹیٹمنٹ اور دیگر جمع کرائی گئی دستاویزات بے شک جعلی ہوں یا اصلی، ایمبیسی نے سب دیکھ کر ویزا دیا ہوگا، آپ خود ایمبیسی نہ بن جایا کریں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا جو آف لوڈ کرتے ہیں نمبر دیا جاتا ہے جس پر وجہ درج ہوتی ہے ۔ یہ بچہ آج ہمارے پاس آجائے میں ان کا کام کر دیتی ہوں۔ علاوہ ازیں جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت میں پی اے آر سی کے 122 ملازمین کی برطرفی کے کیس میں وکیل نے تنخواہیں جاری کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ طلبی کے باوجود چیئرمین کونسل ڈاکٹر مرتضیٰ پیش نہ ہوئے ، وکیل نے کہا میری انڈرٹیکنگ لے لیں ادارہ تنخواہیں ریلیز کرے گا، میں مقدمہ نہیں چلاؤں گا جب تک انہیں تنخواہ نہیں مل جاتی۔ عدالت نے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...