پشاور:سکیورٹی خدشات پر سول سیکرٹریٹ خالی ،وزیراعلیٰ کی آمد

پشاور:سکیورٹی خدشات پر سول  سیکرٹریٹ خالی ،وزیراعلیٰ کی آمد

پشاور (این این آئی)پشاور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سول سیکرٹریٹ، ورسک روڈ اور شامی روڈ پر واقع دفتر خالی کرلیے گئے جبکہ ریڈ زون کی جانب جانے والے راستے بھی بند کردیئے گئے ۔

 صورتحال کے تناظر میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سول سیکرٹریٹ پہنچ گئے ،انہوں نے چیف سیکرٹری کے ہمراہ سول سیکرٹریٹ کی مسجد میں نمازِ جمعہ ادا کی۔وزیراعلیٰ کی زیرصدارت سکیورٹی صورتحال سے متعلق اجلاس میں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سہیل آفریدی نے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں اورکہاکہ دہشتگرد ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتے ،عوام اور حکومت دہشتگردی کے سامنے کبھی سرنہیں جھکائیں گے ، دہشت گردی کا ہر محاذ پر پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا، عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...