عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست 15اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر

عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ  پر پابندی کی درخواست  15اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کیلئے دائر درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے 15 اکتوبر کو کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے بیرسٹر گوہر سے جواب طلب کرتے ہوئے استفسار کیاکہ پی ٹی آئی کا بانی کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق کیا موقف ہے ؟ تحریری حکم نامہ میں کہاگیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کر لی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...