محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر،4 سینئر پروفیسرز کے تقرر و تبادلے
لاہور (ہیلتھ رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب میں 4 سینئر پروفیسرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔
سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سلیکٹ کمیٹی کی سفارشات پر تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم پروفیسر آف اینستھیزیا پی جی ایم آئی لاہور کو مستقل بنیادوں پر پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ / امیر الدین میڈیکل کالج و لاہور جنرل ہسپتال لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ۔اسی طرح چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب نبی پروفیسر آف تھوراسک سرجری کا تبادلہ کر کے انہیں پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور تعینات کیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر شہزاد انور پروفیسر آف یورالوجی (بی ایس-20) سروسز انسٹیٹیوٹ کو تبدیل کر کے نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال مقرر کیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر فاروق احمد پروفیسر آف سرجری علامہ اقبال میڈیکل کالج کو پرنسپل نارووال میڈیکل کالج تعینات کیا گیا ہے ، ان کی تعیناتی 13 اکتوبر سے ہوگی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments