ایس آئی ایف سی کاون ونڈو سہولت کاری کا نیا نظام متعارف
ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار آن لائن درخواستیں جمع کرا کے مسائل اور تجاویز پیش کرسکیں گے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی جانب سے ون ونڈو سہولت کاری کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے ۔ایس آئی ایف سی نے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی سہولت کاری تیز بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب متعارف کرا دیا، نئے نظام کے ذریعے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے مسائل، درخواستوں اور تجاویز کو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر حل کیا جائے گا۔ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب کے ذریعے ملکی و غیر ملکی کاروباری افراد معلومات، رہنمائی اور سرکاری رابطے کے لیے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں، اس ڈیجیٹل نظام کے تحت سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں اور علاقوں میں کاروباری سہولت فراہم کر کے درخواستوں کا جواب 48 گھنٹوں میں دیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments