پی ٹی آئی نے ہمیشہ انتشار کی سیاست کی :گورنر پنجاب

پی ٹی آئی نے ہمیشہ انتشار کی سیاست کی :گورنر پنجاب

احتجاج مسائل کا حل نہیں، مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے: سلیم حیدر خان

لاہور (این این آئی)گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا ہے کہ شمسی توانائی سے استفادہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،سولر پلیٹوں کی مقامی سطح پر تیاری ناگزیر ہے ، احتجاج کی آڑ میں اشتعال انگیزی ہرگز قبول نہیں،پی ٹی آئی کے احتجاج میں سکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہوئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں انورکس کمپنی کے زیر اہتمام بین الاقوامی سولر پاور کانفرنس کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر نے کہا کہ لوگوں کا بڑی  تیزی سے شمسی توانائی کی طرف رجحان قابل ستائش ہے ۔وقت کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی میں جدت آنی چاہئے ۔جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی کے استعمال سے بجلی کی کھپت میں واضح کمی ہوئی ہے ۔پاکستان میں شمسی توانائی اب صرف متبادل ذریعہ نہیں بلکہ وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے ۔سولر پلیٹوں کو مقامی سطح پر تیار کرنے کے لیے بھر پوراقدامات ضروری ہیں۔اس موقع پر موجودمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم حیدر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج مسائل کا حل نہیں، انہیں مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے ۔پاکستان اس وقت کسی بھی قسم کے احتجاجی مظاہروں کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ پرامن احتجاج سب کا حق ہے مگر احتجاج کی آڑ میں اشتعال انگیزی ہرگز قبول نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...