پشاور موٹروے بندش کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)پی ٹی آئی احتجاج کے باعث پشاور موٹروے بند کرنے کے خلاف معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔
ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے راستہ بند ہونے پر کیس کی پیروی کے لیے پشاور ہائیکورٹ نہ پہنچ پانے پر نئی درخواست دائر کر دی،ایڈووکیٹ میاں شفقت جان نے سیکرٹری وزارت داخلہ، سیکرٹری وزارت اطلاعات ،آئی جی نیشنل ہائی وے ، آئی جی پولیس اسلام آباد، نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام ، چیف کمشنر، سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ، آئی جی پنجاب کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ24 ستمبر کو پشاور میں کیس مقرر تھا جس میں پیش ہونا تھا،صبح 7 بجے مشکل سے اسلام آباد ٹول پلازہ سے موٹروے پر داخل ہوا،ایم ون اٹک پل کے قریب پہنچنے پر پتہ چلا وہ بند ہے ،میں نے وہاں موجود اور دیگر حکام سے تحریری آرڈر پتہ کیا تو کہیں سے تصدیق نہ ہو سکی،اسلام آباد ہائیکورٹ اپنے فیصلے میں کہہ چکی راستوں کی بندش شہریوں کے بنیادی حقوق کے منافی ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی کہ بغیر کسی نوٹیفکیشن وجوہات کے اس طرح راستوں کی بندش غیر قانونی قرار دی جائے ،سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری مواصلات اور چیف کمشنر کو ایمرجنسی ٹریفک کھولنے کا حکم دیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments