ایمان ،ہادی کوویڈیولنک پر آج عدالت پیش کرنے کاحکم

ایمان ،ہادی کوویڈیولنک پر آج عدالت پیش کرنے کاحکم

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف پروٹول توڑنے اور پولیس پر تشدد کیس میں دونوں ملزمان کو ویڈیو لنک پر عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالتی طلبی کے باوجود ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کوعدالت پیش نہ کیاگیا، جس پر جج طاہر عباس سپرا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کیس کو ہفتہ کیلئے رکھ رہا ہوں، دونوں کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کیا جائے ،عدالت نے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...