ٹیکس سکیم:ایک ماہ میں 9806 دکاندار شامل، 428 کے ریٹرن جمع

ٹیکس سکیم:ایک ماہ میں 9806  دکاندار شامل، 428 کے ریٹرن جمع

اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت آسان ٹیکس سکیم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں سکیم پر عملدرآمد اور دکانداروں کی رجسٹریشن سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آسان ٹیکس سکیم کے اجرا کے ایک ماہ کے دوران اب تک 9806 دکاندار سکیم میں شامل ہو چکے ہیں اور ریٹرن فائل کرنے کے مختلف مراحل میں ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آسان ٹیکس سکیم کے تحت اب تک 428 دکاندار ریٹرن جمع کرا چکے ہیں ۔مقررہ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد سکیم یا معمول کے طریقہ کار کے مطابق ٹیکس جمع نہ کرانے والوں پر جرمانے عائد کیے جائیں گے ۔ پہلے ماہ 10 ہزار روپے ، دوسرے ماہ 25 ہزار روپے جبکہ تیسرے ماہ 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے پرال اور ایف بی آر حکام کو ہدایت کی کہ آسان ٹیکس سکیم پر عملدرآمد کے حوالے سے دکانداروں اور وکلا کے تکنیکی اعتراضات فوری دور کیے جائیں۔ انہوں نے ریٹرن جمع کرانے والے دکانداروں کو ایف بی آر پلیٹس جلد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...