کراچی میں آج 25مقامات پراحتجاجی کیمپ لگائینگے ، منعم ظفر
کراچی (سٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ پٹرول لیوی بھتہ ٹیکس خاتمے اور آئی پی پیز مافیا سے نجات کے مطالبات پر مبنی 20لاکھ محضر نامے پر کروائے جائیں گے۔
اس سلسلے میں ہفتہ 26ستمبر سے کراچی کے 25 مقامات پر احتجاجی کیمپس لگائے جائینگے اور بڑے پیمانے پر رابطہ عوام مہم چلائی جائیگی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بھتہ لیوی ختم،آئی پی پیز مافیا سے نجات دلائی جائے ، روٹی 10روپے کی جائے ۔ اگر حکومت پالیسی ریٹ میں 3 فیصد کمی کردے تو اس کے نتیجے میں تقریباً 1700 ارب روپے کا فائدہ ہوسکتا ہے اور عوام کو پٹرولیم لیوی جیسے بھتہ ٹیکس سے نجات دلانے میں مدد مل سکتی ہے ۔ نیپرا کے تشکیل ٹریبونل کے فیصلے کے نتیجے میں کے الیکٹرک کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 60 پیسے کا فرق واقع ہوا ، جس سے حکومت کو 200 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت کو حاصل ہونے والا یہ فائدہ براہِ راست عوام کو منتقل، بجلی کے بلوں میں کمی کی جائے ۔منعم ظفر خان نے مزیدکہاکہ حالیہ دنوں میں نیپرا نے کے الیکٹرک کی اپیل پر فیصلہ دیا۔ اس وقت کراچی میں کے الیکٹرک نے مافیائی طرز اختیار کرلیا ہے ۔ اے ٹی اینڈ سی لاسز کے نام پر 18،18 گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کے خاتمے تک جدو جہد جاری رہے گی۔پریس کانفرنس میں نائب امیرجماعت اسلامی سیف الدین ایڈوکیٹ،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments