26نومبر احتجاج، غیرحاضرملزمان سے 342کے بیانات طلب
پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں میں چھاپے پڑرہے ،اسلئے پیش نہیں ہورہے :وکیل عدالت آج ہی فیصلہ سنادے تاکہ روز روز کا جھنجھٹ ختم ہو:ایک ملزم کااصرار
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پاکستان تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمہ میں غیر حاضر ملزمان سے 342 کے بیانات طلب کرلیے ۔گزشتہ روز سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکیل مرتضیٰ طوری اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے ،دوران سماعت مقدمہ میں نامزد ایک ملزم کی جانب سے فیصلہ سنانے پر اصرارکرتے ہوئے کہاگیاکہ مجھے یقین ہے فیصلہ انصاف پر مبنی ہوگا،مجھے عدالت پر اعتماد ہے اسی وجہ سے پیش ہورہا ہوں،عدالت آج ہی فیصلہ سنادے تاکہ روز روز کا جھنجھٹ ختم ہو،جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ سوموار کو تمام بقیہ ملزمان کے 342 کے بیان جمع کروائے جائیں، جج طاہر عباس سپرا نے وکیل سے استفسار کیاکہ یہ کچھ ملزمان عدالت میں پیش کیوں نہیں ہورہے ، جس پر وکیل مرتضیٰ طوری نے کہاکہ پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں میں چھاپے پڑرہے ہیں،پولیس اور سول کپڑوں میں لوگ آتے ہیں پہلے کیمرے توڑتے ہیں،ملزمان اب ڈر کی وجہ سے پیش نہیں ہورہے ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کردی۔پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments