میر رضا کیس:جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع نہ ہو سکی

 میر رضا کیس:جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع نہ ہو سکی

کارروائی کھٹائی میں پڑ گئی،حکومتی فیصلے کے بعد کارروائی آگے بڑھ سکے گی،ذرائع

کراچی (سٹاف رپورٹر)میر رضا کیس کی انکوائری کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کی کارروائی مدت میں توسیع نہ ہونے کے باعث کھٹائی میں پڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی جانب سے مدت میں توسیع کی درخواست پر سندھ حکومت جانب سے کمیشن کی مدت میں اب تک توسیع نہیں کی گئی۔ جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن نے سندھ حکومت کو باضابطہ طور پر 15 اکتوبر تک توسیع کی درخواست کی تھی۔ میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے  محکمہ داخلہ سندھ نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن 24 اگست 2026 کو جاری کیا گیا تھا اور کمیشن نے 27 اگست کو کارروائی کا آغاز کیا۔ کمیشن نے 28 ستمبر کو کیس کے تفتیشی افسر ڈی ایس پی سراج لاشاری اور سی پی ایل سی کے نمائندے کاشف کو طلب کر رکھا ہے ، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کی مدت میں توسیع کے بغیر مزید کارروائی ممکن نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے فوکل پرسن نے کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ کمیشن کی مدت میں توسیع وزیر اعلیٰ کی منظوری سے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کمیشن کی مدت میں توسیع کے معاملے پر سندھ حکومت کے فیصلے کے بعد ہی آئندہ کارروائی آگے بڑھ سکے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...