ایف آئی اے پرانے الزامات پر نئی انکوائری نہیں کر سکتی:ہائیکورٹ
اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو ایک ہی واقعہ اور الزامات پر دوبارہ انکوائری سے روکتے ہوئے قرار دیاہے کہ ایف آئی اے پرانے الزامات پر نئی انکوائری نہیں کر سکتی۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگرنے میر اویس کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہاگیاہے کہ ایف آئی اے ایبٹ آباد نے پہلے ہی اسی واقعے اور الزامات کی انکوائری مکمل کرکے معاملہ بند کردیا تھا،پہلے کی انکوائری ریکارڈ کی بنیاد پر مکمل کی گئی اور اسے باقاعدہ طور پر بند کردیا گیا تھا،وکیل کے مطابق پہلی انکوائری بند ہونے کے باوجود کافی عرصے بعد ایف آئی اے اسلام آباد نے انہی الزامات پر دوبارہ کارروائی شروع کردی، عدالت نے کہاکہ موجودہ انکوائری کسی نئے یا الگ واقعے سے متعلق نہیں بلکہ اسی واقعے اور انہی الزامات کی بنیاد پر ہے جن کا پہلے جائزہ لیا جاچکا ہے ،محض دفتر یا تفتیشی افسر کی تبدیلی سے انہی الزامات پر دوبارہ انکوائری شروع نہیں کی جاسکتی،ایک ہی حقائق اور ایک ہی الزام کی بنیاد پر دوبارہ انکوائری کا عمل آئینی تحفظ کے منافی ہے ،پہلے ایف آئی اے ایبٹ آباد کی جانب سے مکمل اور بند کی گئی انکوائری کو دوبارہ نہیں کھولا جاسکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments