تحقیقی مقا لہ پر اعزازی شیلڈ

 تحقیقی مقا لہ پر اعزازی شیلڈ

مدینہ منورہ( آن لائن ) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین اور انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل کے سیکرٹری جنرل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو اسلامی یونیورسٹی مدینہ منورہ کے زیر اہتمام منعقدہ عالمی کانفرنس میں شرکت اور۔۔۔

 تحقیقی مقالہ پیش کرنے پر اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔عالمی کانفرنس کا موضوع،فکری انحرافات کا مقابلہ کرنے میں مملکت سعودی عرب کی کاوشیں ، تھا۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو اعزازی شیلڈ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مشیر اور مجلس کبار علما سعودی عرب کے رکن شیخ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشثری نے پیش کی۔اس موقع پر شیخ عبدالرحمن السدیس نے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی اسلام اور مسلمانوں کے لیے خدمات کو سراہا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...