پاک،برطانیہ دوطرفہ تجارت میں22.3فیصد اضافہ

پاک،برطانیہ دوطرفہ تجارت  میں22.3فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر22.3فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ اسٹیٹ بینک اور۔۔

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا مجموعی حجم 627.33 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 513.06 ملین ڈالر کے مقابلے میں 22.3فیصدزیادہ ہے ۔ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں برطانیہ کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 413.80 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 385.22 ملین ڈالر تھا، اس طرح برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 7.4 فیصد اضافہ ہوا۔اگست میں برطانیہ کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 193.54 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں 220.25 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 182.075 ملین ڈالر تھا ۔پہلے دو ماہ میں برطانیہ سے درآمدات پر 213.53 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 127.84 ملین ڈالر کے مقابلے میں 67 فیصد زیادہ ہے ۔اگست میں برطانیہ سے درآمدات کا حجم 133.48 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں 80.48 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 62.70 ملین ڈالر تھا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...