4اکتوبر کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرینگے :تحریک تحفظ آئین

4اکتوبر کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرینگے :تحریک تحفظ آئین

تحریک انصاف اپوزیشن اتحاد کا حصہ ، 27 ستمبرکیلئے دی گئی کال بھی مشترکہ تھی سیاسی کمیٹی کے فیصلے سے قبل بیرسٹر گوہر پرواضح کیا یہ وقت دوبارہ نہیں آئیگا:ترجمان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک تحفظ آئین پاکستان نے پی ٹی آئی کی 4 اکتوبر کی احتجاج کی کال کی حمایت کر دی ہے ،ترجمان تحریک تحفظ آئین کے  مطابق تحریک انصاف اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہے ، تحریک تحفظ آئین اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر 4 اکتوبر کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گی،ترجمان نے کہا کہ 27 ستمبر کی کال کو سربراہی اجلاس میں متفقہ طور پر اپوزیشن اتحاد کی مشترکہ کال قرار دیا گیا تھا، اجلاس میں سندھ اور بلوچستان میں احتجاج کے حوالے سے حکمتِ عملی بھی طے کی گئی تھی،ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ اس معاملے پر تفصیلی مشاورت ہوئی تھی، ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا تھا کہ 27 ستمبر کا مارچ ملتوی کرنے کا فیصلہ تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کا تھا، سیاسی کمیٹی کے فیصلے کے اعلان سے قبل بیرسٹر گوہر قائدینِ حزبِ اختلاف کے پاس آئے تھے ، بیرسٹر گوہر کو واضح بتایا گیا تھا 27 ستمبر سے ایک ایک دن ہمارے لیے اہم ہے ،ترجمان کے مطابق بیرسٹر گوہر کو کہا تھا کہ یہ وقت دوبارہ نہیں آئے گا، موجودہ حالات میں یہ وقت پاکستان کے جمہوری مستقبل اور آئین کی بالادستی کیلئے نہایت اہم ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...