وفاقی سرکاری ملازمین کے زیر کفالت بچوں کو وظائف دینے کا فیصلہ

وفاقی سرکاری ملازمین کے زیر کفالت  بچوں کو وظائف دینے کا فیصلہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حاضر سروس، ریٹائرڈ اور مرحوم وفاقی ملازمین کے بچوں کو تعلیمی وظائف کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے ۔ چیف ویلفیئر آفیسر کے مطابق سرکاری ملازمین کے زیر کفالت سکول، کالج اور یونیورسٹی میں پڑھنے والے بچوں کو وظائف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔یہ وظائف تعلیمی سال 2026-27 کے لیے ہوں گے ۔۔۔

درخواست فارم دفتر حکومت پاکستان اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن، بلاک نمبر 66-A پاکستان سیکرٹریٹ صدر کراچی سے 31 اکتوبر 2026 تک حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اس فیصلے کے تحت وفاقی سرکاری ملازمین کے زیر کفالت بچے تعلیمی وظائف کے اہل قرار پائے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...