قومی ویمنزکرکٹ ٹیم کپتان فاطمہ ثنا سپر 60لیگ کھیلنے کینیڈا پہنچ گئیں
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کینیڈا سپر 60 لیگ کھیلنے کینیڈا پہنچ گئیں۔
کینیڈا سپر لیگ 60 میں فاطمہ ثنا وینکوور اینکرز کی نمائندگی کریں گی۔ پاکستان ویمن ٹیم کی مصروفیات نہ ہونے پر فاطمہ ثنا کو این او سی جاری کیا گیا ہے ۔کینیڈین لیگ کا دوسرا سیزن 29 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ خیال رہے کہ قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا رواں سیزن میں انگلش ویمنز لیگ دی ہنڈرڈ بھی کھیل چکی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments