وزیراعظم نے جماعت اسلامی کے مطالبات پر ورکنگ پلان طلب کرلیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نے جماعت اسلامی کے مطالبات پر ورکنگ پلان طلب کرلیا،متعلقہ وزارتوں سے ورک پلان ملنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔۔
۔وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر متعلقہ وزارتوں سے ورکنگ پلان کیلئے تجاویز مانگی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی نے ممکنہ آپشنز تیار کئے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کے اہم مطالبات میں شامل ہے ۔ امیرجماعت نے پٹرولیم لیوی 35 سے 40 روپے فی لٹر کم کرنے کا ایجنڈا پیش کیا،ذرائع کا کہنا ہے پٹرولیم لیوی میں کمی کے مطالبے پرحکومت کی جانب سے مختلف آپشنز پرغور کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات میں عوامی ریلیف کے اقدامات پرگفتگوہوگی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments