کابینہ کمیٹی:ایف آئی اے ایکٹ سمیت چار قوانین میں ترامیم منظور
پینل کوڈ اور ضابطہ فوجداری 1898میں ترامیم سفارشات شامل کرنے پر منظور سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترامیم ضروری تبدیلیاں شامل کرنے پر منظور کی گئیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے تصفیہ قانون سازی امور کا اجلاس ہوا، جس میں متعلقہ وزارتوں، محکموں اور ڈویژنز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی نے مختلف قانونی و انتظامی معاملات کا جائزہ لیا۔اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے متعلقہ وزارتوں کو ضروری ترامیم اور سفارشات شامل کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے ایف آئی اے ایکٹ 1974، پاکستان پینل کوڈ 1860، ضابطہ فوجداری 1898 اور سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں مجوزہ ترامیم کو ضروری ترامیم اور سفارشات شامل کرنے سے مشروط کرتے ہوئے منظور کر لیا۔کمیٹی نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی بل 2026 کا معاملہ موخر کر دیاجبکہ امیگریشن رولز 1979 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی۔ نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس 2000 کے تحت اوورلوڈنگ پر جرمانوں میں اضافے کی تجویز واپس لے لی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments