اسلام آباد اندر یا باہر سے بند نہیں کر سکتے :جسٹس آصف
اس حوالے سے آپکا فیصلہ موجود، ہم عملدرآمد چاہتے :وکیل، فریقین کو نوٹس
اسلام آباد (رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف نے پی ٹی آئی احتجاج کے باعث پشاور موٹروے بند کرنے کے اقدام کے خلاف درخواست پر فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کر کے کہا آپ اسلام آباد کو اندر یا باہر سے بند نہیں کرسکتے ۔ ایڈووکیٹ شفقت جان کی درخواست پر سماعت کے دوران موقف اختیار کیاگیا کہ کیس کی پیروی کیلئے پشاور ہائیکورٹ جانا تھا لیکن راستوں کی بندش کے باعث پہنچ نہیں سکا، جسٹس آصف نے ریمارکس دیئے کہ آپ اسلام آباد اندر سے یا باہر سے بند نہیں کرسکتے ۔ وکیل نے کہا اسلام آباد بند کرنے کے حوالے سے آپ کا فیصلہ موجود ہے ، اگر آپ عوام کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی لگا رہے تو اس کا کوئی جواز ہونا چاہیے ، کسی ایمبولنس، جنازہ یا سٹوڈنٹ کو روکا کیسے جا سکتا ہے ، ہم تو آپ کے فیصلے پر عملدرآمد چاہ رہے ہیں، اگر عام بندے پر تمام رولز لاگو ہوتے تو حکومت پر بھی لاگو ہوتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments