’’ کیمرہ عینکوں ‘‘پر پابندی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

 ’’ کیمرہ عینکوں ‘‘پر پابندی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عینکیں سکیورٹی رسک ہیں ،بغیر منظوری فروخت کی جارہی ہیں :درخواست گزار وزارت تجارت،وزارت اطلاعات،پی ٹی اے ،دیگر سے 8اکتوبر کو جواب طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر )کیمرہ ڈیوائس لگی عینکوں پر پابندی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کیمرہ ڈیوائس لگی عینکوں پر پابندی کی درخواست پروزارت تجارت ،وزارت اطلاعات ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور این سی سی آئی اے سے 8 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا، درخواست گزار کے وکیل شہرام ساقی نے موقف اپنایا کہ مارکیٹوں میں کیمرے لگی عینکیں فروخت ہو رہی ہیں جن سے ہر قسم کی خفیہ ریکارڈنگ ممکن ہے ، عینکیں سکیورٹی رسک ہیں ، عینکوں کی فروخت کے لئے کسی حکومتی ادارے سے منظوری نہیں لی گئی، استدعا ہے کہ عدالت ذمہ دار اداروں سے اس بابت وضاحت طلب کرے اور فوری پابندی کا حکم دے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...