علی حسام لاہور چیمبر کے صدر سردار عثمان غنی سینئر نائب صدر منتخب
لاہور ( کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2026 میں علی حسام اصغر صدر، سردار عثمان غنی سینئر نائب صدر اور خادم حسین نائب صدر بلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔۔
کیونکہ ان عہدوں کیلئے کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ۔ چیمبر انتخابات دو مراحل میں ہوئے ۔ کارپوریٹ کلاس کیلئے پولنگ 23 ستمبر جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے پولنگ 24 ستمبر کو ہوئی۔ کارپوریٹ کلاس میں 15 امیدوار کامیاب ہوئے ۔جن میں علی حسام اصغر نے 1,700 ووٹ، شیخ محمد ابراہیم نے 1,638، حامد رضا نے 1,605، سید یوسف جمیل حسین رضوی نے 1,588، عظیم افتخار نے 1,585، مردان علی زیدی نے 1,570، طارق محمود نے 1,562، ذوالفقار علی چودھری نے 1,549، حماد محمود نے 1,544، چودھری محمد فرغام نے 1,541، محمد علی نے 1,535، محمد عمر عبداللہ چودھری نے 1,512، طاہر منظور نے 1,478، عامر عطا باری نے 1,460 اور حمزہ مجید نے 1,455 ووٹ حاصل کیے ۔ایسوسی ایٹ کلاس میں وژن الائنس کے 15 امیدوار کامیاب ہوئے ۔ ان میں سید عظمت علی نے 5,428 ووٹ، زمان نصیب نے 5,421، شہاب بشارت نے 5,416، مقبول صدیقی نے 5,390، عادل بابر خان نے 5,385، خادم حسین نے 5,382، شہزاد محمود نے 5,370، نوید ایوب نے 5,355، ساحر مشتاق نے 5,351، سردار عثمان غنی نے 5,344، محمد اعجاز غوری نے 5,306، محمد یاسین نے 5,305، علی رضا نے 5,305، شاہ بہرام نے 5,166 اور شہزاد علی شاہ نے 4,990 ووٹ حاصل کئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments