پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں فلو ویکسین کی قلت برقرار

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں فلو ویکسین کی قلت برقرار

سرکاری خریداری نہ ہونے پرشہری مہنگی خریدنے پر مجبور،مریض پریشان فلو ویکسین کی خریداری کیلئے جلد نیا اشتہار جاری کیا جائے گا: محکمہ صحت

لاہور (بلال چوہدری) لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں فلو ویکسین کی قلت برقرار ہے ، سرکاری سطح پر ویکسین کی خریداری نہ ہونے کے باعث مریض مشکلات کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں فلو ویکسین کی فراہمی کا نظام متاثر ہو چکا ہے ۔ ماضی کی طرح رواں سال ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے دفتر کی سطح پر بھی ویکسین کی خریداری نہیں کی جا سکی۔ سرکاری ہسپتالوں میں ویکسین دستیاب نہ ہونے کے باعث شہری نجی مارکیٹ سے مہنگی ویکسین خریدنے پر مجبور ہیں، جس سے مریضوں پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں چینی فلو ویکسین 1500 روپے جبکہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ویکسین 2 ہزار روپے سے زائد میں فروخت ہو رہی ہے ۔دوسری جانب محکمہ صحت کا مؤقف ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے دفتر کی جانب سے پہلے جاری کیے گئے اشتہار کے مطابق متعلقہ کمپنیاں عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق اہلیت نہیں رکھتی تھیں۔ محکمہ صحت کے مطابق جلد نیا اشتہار جاری کیا جا رہا ہے ، جس کے بعد ویکسین کی خریداری ممکن ہو سکے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...