کالاسوٹ کیوں پہنا؟عدالت خاتون وکیل پربرہم

 کالاسوٹ کیوں پہنا؟عدالت خاتون وکیل پربرہم

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ میں کیس کی سماعت کے دوران خاتون وکیل کے کالا سوٹ پہن کر پیش ہونے پر عدالت برہم، خاتون وکیل کو نشست پر بٹھا دیا گیا۔۔۔

کالے لباس میں خاتون کے روسٹرم پر کھڑے ہونے پرجسٹس خادم حسین سومرو نے استفسار کیاکہ آپ کون ہیں، کیا آپ وکیل ہیں؟ خاتون نے جواب دیاکہ جی   میں وکیل ہوں، جسٹس خادم حسین سومرو نے  برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ یونیفارم میں نہیں، آپ لوگوں کو بول بول کر تھک گئے ہیں، آپ سے پہلے بھی ایک وکیل کالے سوٹ میں عدالت آ گئی تھیں، جسٹس خادم سومرونے جسٹس عمیر مجید ملک سے کہا میں تو کچھ نہیں کہہ سکتا، آپ کہہ دیں، جسٹس عمیر مجید ملک نے خاتون وکیل سے کہا میڈم آپ کا یونیفارم نہیں آپ پیچھے جاکر بیٹھ جائیں، جسٹس عمیر مجید ملک کی ہدایت پر خاتون وکیل روسٹرم سے پیچھے نشست پر جا کر بیٹھ گئی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...