قطر ایئرویز کی پرواز نے مقبوضہ جموں نہیں، سیالکوٹ میں ہی لینڈنگ کی ،ترجمان ایئرپورٹ

 قطر ایئرویز کی پرواز نے مقبوضہ  جموں نہیں، سیالکوٹ میں ہی  لینڈنگ کی ،ترجمان ایئرپورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں ) سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے قطر ایئرویز کی پرواز کی مقبوضہ جموں میں ہنگامی لینڈنگ سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے ۔۔۔

 ترجمان سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے بتایا ہے کہ دوحا سے آنے والی قطر ایئر لائنز کی پرواز نے 27 ستمبر کی صبح سیالکوٹ ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، قطر  ایئر لائنز کی پرواز نے شیڈول کے مطابق دوبارہ دوحا کے لیے اڑان بھری،ترجمان نے بتایا کہ فلائٹ ریڈار 24 پر تکنیکی خرابی اور جی پی ایس  کی غلط معلومات کے باعث پرواز کو غلط مقام پر دکھایا گیا،ترجمان کے مطابق قطر سے آنے والی پرواز نے مقبوضہ جموں نہیں بلکہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، دوسری طرف ذرائع کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر اور سیالکوٹ سیکٹر میں جی پی ایس سگنلز میں غیر معمولی مداخلت کی وجہ سے فلائٹ ٹریکنگ میں بڑی گڑ بڑ سامنے آ رہی ہے ،ماہرین کے مطابق سیالکوٹ اور جموں کے درمیان فاصلہ تقریباً 40 کلو میٹر ہے ، قریب ترین لوکیشن ہونے کی وجہ سے فلائٹ ریڈار میپ پر متبادل لینڈنگ کے طور پر جموں ظاہر ہوتا ہے ، حقیقت میں پرواز نے معمول کے مطابق سفر کیا تھا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...