میر رضا کیس:جوڈیشل کمیشن کو مدت میں توسیع نہ مل سکی
کراچی (سٹاف رپورٹر)میر رضا کیس کی انکوائری کیلئے جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع نہ ہوسکی۔۔
، تحریری حکمنامے کے مطابق کمیشن کی مدت گزشتہ روز ختم ہوگئی، سندھ حکومت کو 15اکتوبر تک توسیع کی درخواست دی ۔ وزیراعلیٰ نے سمری منظور کرکے کابینہ کو بھجوا دی۔ توسیع نہ ہوئی تو مزید گواہان طلب نہیں کئے جائیں گے۔ اور اب تک ریکارڈ بیانات کی بنیاد پر رپورٹ جلد جمع کرا دی جائے گی۔ کمیشن کی تشکیل کی منظوری ایک دن میں لی گئی تھی، ویسے ہی مدت میں توسیع کا فیصلہ بھی ہوسکتا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments