خیبرپختونخوا میں امن کا گراف مسلسل گر رہا :اختیار ولی

خیبرپختونخوا میں امن کا گراف مسلسل گر رہا :اختیار ولی

گورنر راج لگے نہ لگے خیبرپختونخوا کے حالات بہتر کرنا ہوں گے :مشیر وزیر اعظم منشیات کے نامی گرامی سمگلرز اور ڈیلرز پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ بیٹھے ہیں:ثمر بلور

اسلام آباد (دنیا نیوز)وزیر اعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے اطلاعات اختیار ولی خان نے کہا کہ گورنر راج لگے یا نہ لگے خیبرپختونخوا کے حالات بہتر کرنا ہوں گے ۔ رکن قومی اسمبلی ثمر بلور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن کا گراف مسلسل گر رہا ہے ۔وزیر اعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ گورنر راج ایک آپشن تو ہو سکتا ہے ، تاہم یہ کوئی چوائس نہیں، ثمر بلور نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا میں منشیات کے نامی گرامی سمگلرز اور ڈیلرز پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...