سانحہ پمز انکوائری کیس:وفاق و دیگر کو جواب جمع کرانیکی مہلت
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پیراوائز کمنٹس جمع کرانیکی ہدایت، سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے سانحہ پمز انکوائری اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو عہدہ سے ہٹانے سے متعلق ناصر عظیم، ناصر مجاہد اور ڈاکٹر اقبال کی درخواستوں پر وفاق اور دیگر فریقین کی جواب کیلئے وقت دیئے جانے کی استدعا منظور کر لی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ فریقین کے جواب ابھی نہیں آئے ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب کیلئے وقت دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا انکوائری تقریباً مکمل ہوچکی، وزیر اعظم نے احکامات جاری کرنے ہیں، دو سے تین ہفتوں کا وقت دیا جائے ، مکمل رپورٹ اور جوابجمع کرا دیں گے ۔ عدالت نے استدعا منظور کر کے آئندہ سماعت تک پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کی اور سماعت دو ہفتے بعد تک ملتوی کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments