نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کا ایجنڈا ابھی سینیٹ میں نہیں آیا:گیلانی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا۔ چاروں صوبوں میں ترقی ہونی چاہیے اور عوام کی محرومیاں ختم ہونی۔۔
چاہئیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا اس وقت جنگی حالات سے دوچار ہے ، پاکستان قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔ عالمی جنگی حالات کے خاتمے میں کامیابی سے پٹرول کی قیمتیں کم ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments