وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی چودھری شجاعت سے ملاقات
خیریت دریافت کی، بلوچستان میں امن وترقی اور عوامی مسائل پر گفتگو تعاون بڑھانے پر اتفاق، ملاقات میں وفاقی وزیر سالک حسین بھی شریک
لاہور(سیاسی نمائندہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چودھری شجاعت سے ملاقات کی،جس کے دوران وزیر اعلیٰ نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی،ملاقات میں وفاقی وزیر سالک حسین بھی موجود تھے ، اس دوران بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی امور اور عوامی مسائل پر گفتگو ہوئی،دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زوردیا ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور بھی زیرِ بحث آئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments