بلاول بھٹوسے شرجیل میمن،خورشید شاہ،نویدقمرکی ملاقاتیں

بلاول بھٹوسے شرجیل میمن،خورشید شاہ،نویدقمرکی ملاقاتیں

ٹرانسپورٹ منصوبوں میں پیشرفت،قانون سازی، سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے اہم رہنماؤں نے ملاقات کی، جس میں میگا منصوبوں میں پیشرفت اور ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی گئی،پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سینئر وزیر شرجیل میمن نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، انہوں نے ٹرانسپورٹ سے متعلق عوامی میگا منصوبوں میں پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی،رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی،بلدیات کے وزیر سید ناصر حسین شاہ نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی،انہوں نے اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا،مزید برآں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...