سائنسی معاونت ،پی آئی این ایس ٹی اوراوجی ڈی سی ایل میں معاہدہ
پی آئی این ایس ٹی سائنسی تجزیئے کیلئے اوجی ڈی سی ایل کو تکنیکی مہارت فراہم کریگا
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے درمیان منگل کے روز آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے مرکزی دفتر میں ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ، یہ معاہدہ دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے لیتھیم کے حصول کے منصوبے کے لیے سائنسی اور تجزیاتی معاونت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے ، معاہدے کے تحت پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو مختلف عناصر کی جامع جانچ اور تجزیئے کے ساتھ ساتھ تابکار عناصر کی شناخت اور سائنسی تجزیئے کے لیے اپنی خصوصی تکنیکی مہارت اور خدمات فراہم کرے گا،پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر قمر الحق اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے شعبہ سپلائی چین مینجمنٹ کے جنرل مینیجر مسٹر اعجاز عباس رضوی نے اپنے اپنے اداروں کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے ،اس موقع پر ڈاکٹر شکیل عباس روفی اوراحمد حیات لک بھی موجودتھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments