آف لوڈنگ کا معاملہ، مسافروں کی روانگی سے قبل سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال شروع
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پاکستان سے بیرونِ ملک جانے والے مسافروں کی آف لوڈنگ کا معاملہ،روانگی سے قبل ہی سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کا نیا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔
لاہور سمیت ملک بھر کے بین الاقوامی ایئرپورٹس پر ایف آئی اے ، پاسپورٹ اور پروٹیکٹر اینڈ امیگرنٹس کا عملہ متحرک کر دیا گیا ،اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر مسافروں کے ویزوں اور دیگر سفری کاغذات کی امیگریشن سے پہلے جانچ کی جا رہی ہے ۔حکام کے مطابق ملازمت، سیروتفریح، عمرہ یا زیارت کے لیے بیرونِ ملک جانے والے مسافروں کو پہلے پری امیگریشن کلیئرنس کے مرحلے سے گزرنا ہوگا،جس کے بعد ہی انہیں باقاعدہ امیگریشن کے لیے آگے جانے کی اجازت دی جائے گی۔ حکام کے مطابق آف لوڈ ہونے کی صورت میں ٹکٹ اور ویزا فیس ضائع ہونے سے مسافروں کو کروڑوں روپے کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا تھا،پری امیگریشن کلیئرنس کے ذریعے غیر قانونی بیرونِ ملک سفر کی روک تھام کے ساتھ مسافروں کو مالی اور قانونی مشکلات سے بھی بچایا جا سکے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments