شیخ وقاص ، زین اشتہاری، زرتاج ،عمر ایوب کا نام ECLمیں ڈالنے کاحکم

شیخ وقاص ، زین اشتہاری، زرتاج ،عمر ایوب کا نام ECLمیں ڈالنے کاحکم

سنگجانی جلسہ کیس میں ملزموں کی جائیدادوں کی تفصیلات عدالت طلب احتجاج پر گرفتار دو کارکنوں کا ریمانڈ، ایم این ایز حراست پر جواب کیلئے مہلت

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں شیخ وقاص اکرم اور زین قریشی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کرتے ہوئے زرتاج گل اور عمر ایوب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے شعیب شاہین، علی بخاری اور علی شاہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں، عدالت نے زرتاج گل اور عمر ایوب کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کر کے سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں گرفتار دو پی ٹی آئی کارکنوں کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے 20 دن کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا تھا۔ مزید برآں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز عادل بازئی اور داوڑ کنڈی کی تھری ایم پی او کے تحت حراست کے خلاف کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جواب کیلئے مہلت کی استدعا منظور کر لی۔ دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل آفس نے جواب کیلئے بدھ تک مہلت کی استدعا کی، درخواست گزار وکلاء نے استدعا کی کہ پیر تک وقت دیا جائے ، جسٹس خادم سومرو نے کہا پیر کو میں نہیں ہوں گا۔ عدالت نے سماعت ملتوی کر کے پیر کو کیس دوسرے بینچ میں مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...