ہسپتا لوں کیلئے HIV،ہیپا ٹائٹس سکریننگ ڈیٹا شیئر کرنا لازم قرار

 ہسپتا لوں کیلئے HIV،ہیپا ٹائٹس سکریننگ ڈیٹا شیئر کرنا لازم قرار

مریضوں کی راز داری کا خیال رکھا جا ئے ،اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کل تک رپورٹنگ نظام کیساتھ منسلک نہ ہونیوالے اداروں کیخلاف کا رروا ئی کی ہدایت

 اسلام آباد ( ایس ایم زمان)وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں، کلینکس، لیبارٹریز کیلئے ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس بی اور ہیپاٹائٹس سی کا سکریننگ ڈیٹا شیئرکرنا لازم قرار دے دیا گیا۔ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق وزارتِ صحت کی ہدایت اور ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے فیصلوں کے تحت ہسپتال ، لیبارٹریز، سکریننگ ڈیٹا کامن مینجمنٹ یونٹ (CMU) کے طے شدہ طریقہ کار کے تحت شیئر کریں گے جس میں ٹیسٹوں کی کل تعداد، مثبت (ری ایکٹو) کیسز، تصدیقی ٹیسٹ اور کنفرمیشن سٹیٹس کی تفصیلات شامل ہوں گی۔

ڈیٹا رپورٹنگ کے طریقہ کار کو فعال کرنے اور لاگ ان کریڈنشیلز حاصل کرنے کے لیے ہسپتالوں، لیبارٹریز کو منیجر ایم آئی ایس فہد حفیظ اور فوکل پرسن جنید خٹک سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ آئی ایچ آر اے نے کہا ہے کہ مریضوں کی معلومات کی راز داری کا خیال رکھتے ہو ئے بروقت، درست اور مکمل رپورٹنگ کی جائے ، آئی ایچ آر اے نے 3 اکتوبر تک اس رپورٹنگ نظام کے ساتھ منسلک نہ ہونے والے اداروں کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...