اللہ کرے مذاکرات میں آگے کا راستہ نکلے :علی محمد خان

اللہ کرے مذاکرات میں آگے کا راستہ نکلے :علی محمد خان

گورنر راج لگا تو فیصلہ صوبائی قیادت کریگی کیاکرنا،ہمارے پاس کھونے کو کچھ نہیں ایمرجنسی لگائی تو مزید مسائل پیدا ہوجائینگے : ’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو

لاہور(دنیا نیوز)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ابھی جو حکومت سے مذاکرات ہونے ہیں، اس کیلئے ہوم ورک ہوا تھا،آج بیٹھک ہے اللہ کرے آگے کا راستہ نکلے ،اس میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کے پاس بہت بڑا موقع ہے ۔دنیانیوز کے پروگرام ’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا عمران خان تک رسائی ملی تو پارٹی لانگ مارچ حکمت عملی پر نظر ثانی کرے گی، ہمارا مقصد بھی عمران خان ،بشریٰ بی بی کی رہائی، شاہ محمود قریشی ودیگر رہنمائوں کی رہائی ہے ،ساری چیزیں ایک دن میں نہیں ہوسکتیں،اس کیلئے اقدامات کرنا ہونگے ،سپریم کورٹ کا یہ حکم تھا عمران خان کوشفا ہسپتال منتقل کیا جائے لیکن حکومت نے اعتراض کردیا کہ کسی پر ائیویٹ ہسپتال منتقل نہیں کرینگے۔

اس پر قیادت نے حکومت کو آپشن دیا کہ عمران خان کو سرکاری ہسپتال منتقل کریں،شرط یہ ہے کہ میڈیکل بورڈٖ میں ڈاکٹرعظمیٰ خان، ڈاکٹرفیصل سلطان کو شامل کیا جائے ، حکومت اس پر عمل کرتی ہے تو معاملات آگے چل سکیں گے ۔انہوں نے کہا بشریٰ بی بی کی صحت ٹھیک نہیں ، ہسپتال منتقل کیا جائے ،انہیں بھی ریلیف ملنا ضروری ہے ،اگر گورنر راج لگتاہے تو فیصلہ صوبائی قیادت کریگی کہ کیا کرنا ہے ،میرا خیال ہے قیادت ایسا فیصلہ نہیں کریگی کہ لانگ مارچ کا رخ گورنر راج کی طرف کیا جائے ،کیونکہ گورنر ہائوس کا کوئی اپنا اختیار نہیں،مسئلہ وفاق ہے ،کے پی میں ایمرجنسی لگائی تو مزید مسائل پیدا ہوجائینگے ،کے پی میں پی ٹی آئی کی مقبولیت ہے ، یہ بہت بڑا نوالہ ہے ، اس کو نگلنا آسان نہیں ، بہتر یہی ہے کہ ایمرجنسی نہ لگائی جائے اوریہ کوئی آسان کام نہیں۔عمران خان تین سال سے جیل میں ہے ،ہم نے بہت کچھ کھویا ہوا ، اب ہمارے پاس کھونے کو کچھ نہیں ، وہ سزا بھی کاٹی جسکے ہم گناہ گار بھی نہیں تھے ، اب تو انکی باری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...