بارڈر ہیلتھ سروسز کیلئے 100 ویکسی نیٹرز بھرتی کرنیکی منظوری

بارڈر ہیلتھ سروسز کیلئے 100 ویکسی  نیٹرز بھرتی کرنیکی منظوری

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزارت قومی صحت نے بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کو کراچی میں 100 ویکسی نیٹرز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔

مذکورہ ویکسی نیٹرکراچی میں بارڈ ہیلتھ سروسز کے دو میڈیکل سینٹرز پر تعینات کیے جائیں گے جو بیرون ممالک سفر کرنے والے پاکستانیوں کو گردن توڑ بخار، انفلوئنزا کی ویکسینیشن کرینگے۔ مذکورہ ویکسین ریکارڈ اور سرٹیفکیٹ کو نادرا سے منسلک کیا گیا ہے۔ بارڈر ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید عابد شاہ نے ’’دنیا ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں 2 میڈیکل سینٹر ہیں جہاں پر 24 گھنٹے ویکسینیشن کی جا ئے گی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس سے قبل مختلف شعبوں کے ملازمین سے ویکسینیشن کا کام لیا جا رہا تھا ،اب 100 ویکسی نیٹر ڈیلی ویجز پربھرتی کیے جا رہے ہیں جو یہ خدمات انجام دینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...