فرسودہ، بوسیدہ نظام سے اعلان بغاوت کرتے ہیں ، فاروق ستار

فرسودہ، بوسیدہ نظام سے اعلان بغاوت کرتے ہیں ، فاروق ستار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ گلشن اقبال میں ریڈ لائن بی آر ٹی کے زیر تعمیر پل کا اسٹرکچر گرنا صوبائی حکومت کی نااہلی ہے۔

 سندھ حکومت اپنے کسی بھی منصوبے کی تکمیل میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے ۔کراچی یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم فرسودہ اور بوسیدہ نظام سے اعلان بغاوت کرتے ہیں، چھوٹے انتظامی یونٹس پاکستان کی فلاح و بقا کے ضامن ہیں، پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے ملک میں انتظامی اصلاحات ناگزیر ہیں۔رہنما ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم لیوی کو ختم کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...