بلوچستان،خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، 6دہشتگرد ہلاک، متعددٹھکانے تباہ
کوئٹہ، پشاور (دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی،)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے دہشتگردوں کے متعددٹھکانے تباہ کر دئیے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے سنی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 6دہشتگرد مارے گئے ، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو کواڈ کاپٹرز کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دئیے ۔آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے اور سرنگیں تباہ کردی گئیں، بڑی مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔آپریشن میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ بلوچستان کے ضلع پشین میں مسلح افراد کا بوستان تھانے پر حملہ ، 3 گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا۔30سے 40 مسلح افراد نے تھانے پر حملہ کیا، جسکے بعد پولیس اہلکاروں اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔بلوچستا ن حکومت کے معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا پولیس اہلکاروں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments