گندم کی امدادی قیمت 5 ہزار من ، کسانوں کو یکساں سبسڈی دی جائے ،قائمہ کمیٹی
اسلام آباد (نامہ نگار)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے گندم کی کم از کم امدادی قیمت 5 ہزار روپے فی من مقرر کرنے اور ملک بھر میں کسانوں کیلئے یکساں سبسڈی پروگرام متعارف کرانے کی سفارش کردی۔
کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید حسین طارق کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس وزارت فوڈ سکیورٹی کی جانب گندم پالیسی پر بریفنگ دی گئی ،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے بتایا کہ قومی گندم پالیسی 2026-2030 وزیراعظم کو بھجوائی جاچکی ہے اور بوائی سیزن سے قبل اس کا اعلان کردیا جائے گا۔ کسانوں کو ماضی میں گندم کی صحیح قیمت نہیں ملی ہم نیشنل ویٹ پالیسی لے کر آرہے ہیں ،کسان کو اچھی قیمت ملے گی، جب تک اچھی سپورٹ پرائس نہیں دی جاتی گندم کاشت نہیں ہو گی ،جس پر کمیٹی نے متفقہ طور پر گندم کی سپورٹ پرائس 5 ہزار روپے من مقرر کرنے کی سفارش کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments