لانگ مارچ کی سیاست نہیں کرنے دینگے :عظمیٰ بخاری
یہ لوگ اسلام آباد آئے تو سرپرائز دینگے ، مریم سے جلنے والو محنت کرو حسد نہ کرو اسلام آباد کو سومنات کا مندر بنائینگے اور شہادت حاصل کرینگے ، اس کا کیا مطلب ؟
لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے عوامی فلاحی منصوبوں کی گونج پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے ، اپوزیشن سڑکیں ناپنے کی بجائے اپنے صوبے میں ترقیاتی منصوبے بھی بنائے ، ہر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میں کینسر کا الگ یونٹ بنایاجائے گا، ریاست کو یرغمال بنانے اور لانگ مارچ کی سیاست کی اجازت نہیں دی جائیگی، یہ لوگ اسلام آباد آئینگے تو بہت سارے سرپرائز انکا انتظار کر رہے ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا وزیراعلیٰ مریم نواز کو ایک ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے جس کیلئے وہ جلد جائینگی۔
اسوقت پنجاب میں کوئی گھروں تک ادویات پہنچا رہا ہے ، لوگوں کے گھر بنا رہا ہے اور کوئی ستھرا پنجابکے تحت گھروں سے کچرا اٹھا رہا ہے ۔ کچھ لوگ مریم نواز سے جلتے ہیں، انہیں کہوں گی محنت کرو حسد نہ کرو۔ چیف سیکرٹری سندھ ہو یا پختونخوا یا بلوچستان، ان کو کم ہی موقع ملتا ہے کہ وہ ڈھنگ کا کام کریں۔عظمیٰ بخاری نے کہااسلام آباد کو سومنات بنانے کی بات ہو رہی ہے ، ایسا کون سا وزیراعلیٰ ہوگا جو کہے ہم اسلام آباد کو سومنات کا مندر بنائینگے اور شہادت حاصل کرینگے ، اسکا کیا مطلب ہے ؟۔ اگر کوئی وزیراعلیٰ کہے آزادی یا ریاست، تو اسکا کیا مطلب ہے ؟ ان جیسوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ ہم کسی ہمسایہ ملک کیخلاف نہیں لیکن افغانستان ہو یا بھارت، اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرے گا تو کارروائی ہوگی ۔ جو صوبہ سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ہے ، وہاں سے یہ کہنا کہ ہم سب بھائی ہیں اور ان سے بات ہونی چاہیے ، عجیب بات ہے ۔ یہ پولیس کو ذاتی ملازم بناکر لانگ مارچ کیلئے استعمال کرنا چاہتے تھے جس کیلئے آئین میں ترامیم کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments